لا لیگا، بارسلونا نے ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرلیا
فروری میں ویلاریال کے خلاف ہیٹ ٹرک کے بعد سے میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ،اثر میری کارکردگی پر بھی پڑا ،یامل
پیر 11 مئی 2026 12:35
(جاری ہے)
پہلا گول مانچسٹر یونائیٹڈ سے ادھار پر آئے ہوئے کھلاڑی مارکس راشفورڈ نے ایک شاندار فری کک کے ذریعے کیاجبکہ دوسرا گول فیران ٹورس نے ڈانی اولمو کے بہترین پاس پر گیند کو جال کی راہ دکھا کر سکور کیا۔
بارسلونا کے مداحوں کے لیے یہ خوشی اس لیے بھی دوبالا تھی کیونکہ یہ میچ نئے تعمیر شدہ کیمپ نو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں 62 ہزار سے زائد تماشائی اپنی ٹیم کا جشن منانے کے لیے موجود تھے۔ریال میڈرڈ کی ٹیم میچ سے پہلے ہی اندرونی مسائل کا شکار نظر آئی۔ اسٹار کھلاڑی فیڈے والورڈے تربیت کے دوران اپنے ہی ساتھی کھلاڑی چوآ مینی سے جھگڑے میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے تھے جبکہ کایلیان ایمباپے بھی انجری کی وجہ سے دستیاب نہ تھے۔میڈرڈ کے کوچ الوارو اربیلوا نے اپنی ٹیم کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ بارسلونا کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے۔جوڈ بیلنگھم نے ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا بھی لیکن اسے آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔ریال میڈرڈ کے کوچ الوارو اربیلوا نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ200 فیصد کارکردگی دیے بغیر اتنے بڑے مقابلے میں جیتنا مشکل ہے۔بارسلونا کی اس کامیابی میں نوجوان اسٹار لیمین یامل کا کردار کلیدی رہا جنہوں نے اس سیزن میں 16 گول کیے اور 12 گول کرنے میں مدد دی۔یامل نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں ویلاریال کے خلاف ہیٹ ٹرک کے بعد سے میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور اس کا اثر میری کارکردگی پر بھی پڑا ہے۔اس کے علاوہ گول کیپر جوآن گارسیا نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور اس سیزن میں سب سے زیادہ 15 بار کلین شیٹ یعنی مخالف ٹیم کو کوئی گول نہ کرنے دینے کا ریکارڈ بنایا۔دوسری جانب ریال میڈرڈ کیلئے یہ مسلسل دوسرا ایسا سال ہے جس میں وہ کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیت سکے۔اسٹار کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود ٹیم میں توازن کی کمی نظر آئی اور اب افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز سابق کوچ ہوزے مورینہو کو واپس لانے پر غور کر رہے ہیں۔فی الحال ہنسی فلک کی بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور وہ ایک سیزن میں 100 پوائنٹس حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔بارسلونا کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں بیچ بالز اچھال کر اور جشن منا کر اس فتح کو یادگار بنا دیا، جبکہ ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کو ایک بار پھر خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ میں گراں قدر خدمات پر شاہد آفریدی کو ہلال امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پاکستان کرکٹ تقریباً ختم ہو چکی، تجزیہ کار
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
-
آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں صائم ایوب کی شرکت غیر یقینی
-
نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی
-
پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے انتخاب کا شیڈول جاری
-
آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا
-
تیسرے شاہد خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ینگ مین کلب اور الحمرا کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
چیف منسٹر پنجاب کبڈی کپ ٹورنامنٹ 16 مئی کو اوکاڑہ میں کھیلا جائے گا
-
تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پنڈی یونایٹڈ کلب نے گلیکٹیکوز کلب کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
بھائی جی کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2026 کا شاندار آغاز 15 مئی سے ہوگا
-
ریٹائرمنٹ لینے کے بعد شبنم اسماعیل کی جنوبی افریقی ویمنز ٹیم میں واپسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.