Live Updates

چین ایران امریکا ممکنہ معاہدے کا ضامن ہوسکتا ہے، ایرانی سفیر

ممکنہ معاہدے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات ہونی چاہیے،گفتگو

پیر 11 مئی 2026 13:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ بڑی طاقتوں کی ضمانتوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کا ضامن ہو سکتا ہے۔عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ چین اور روس دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات ہونی چاہیے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات