Live Updates

امریکا ور اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، ایران میں ایک اور شخص کو پھانسی

عرفان شکورزادہ نے سیٹلائٹ سرگرمیوں سے متعلق خفیہ معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو فراہم کیں، ایرانی عدلیہ

پیر 11 مئی 2026 16:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) ایران نے امریکا اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے عرفان شکورزادہ نامی شخص کو سزائے موت دے دی، جسے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد کیلئے جاسوسی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایرفان شکورزادہ ایک سائنسی ادارے سے وابستہ تھا جو سیٹلائٹ سرگرمیوں میں کام کر رہا تھا، اور اس نے حساس و خفیہ سائنسی معلومات غیر ملکی خفیہ اداروں کو فراہم کیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ 29 سالہ ایرفان شکورزادہ، جو ایرو اسپیس انجینئرنگ کا گریجویٹ تھا، کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے زبردستی اعترافِ جرم کروایا گیا۔تنظیم کے مطابق دورانِ حراست اس پر دبا ڈالا گیا، جبکہ ایرانی حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات