اپنے ہی فوجی اڈوں سے اسلحہ چرانے پر متعدد اسرائیلی فوجی گرفتار

چوری شدہ ہتھیار اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسرائیل کے اندر نامعلوم گروپوں کو منتقل کیے جارہے تھے،حکام

پیر 11 مئی 2026 16:15

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) اسرائیلی حکام نے فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری کے الزام میں دو فوجیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں حالیہ ہفتوں میں کم از کم چار الگ الگ چوری کے واقعات کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں دو فوجی بھی شامل ہیں تاہم اصل تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔چوری شدہ ہتھیار اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسرائیل کے اندر نامعلوم گروپوں کو منتقل کیے جارہے تھے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں فوج کو بارہا ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں فوجی تنصیبات کے اندر سے فوجی اہلکار اسلحہ چوری کرتے رہے ہیں اور/یا اسرائیلی گروپوں کو فراہم کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :