حزب اللہ کے حملے میں 1 اور اسرائیلی فوجی ہلاک

حزب اللہ سے جھڑپ میں اب تک18 اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں،رپورٹ

پیر 11 مئی 2026 16:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا، جس کے بعد مارچ کے آغاز سے جاری جھڑپوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان کی سرحد کے قریب منارا کے علاقے میں حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 1 فوجی ہلاک ہوا۔