بھارتی حکومت پر سنسرشپ کا الزام، مودی پر بنی مزاحیہ ویڈیو بلاک کر دی

پیر 11 مئی 2026 16:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی پر بنائی گئی ایک مزاحیہ ویڈیو مودی انتظامیہ کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد دوبارہ وائرل ہو گئی۔اس ویڈیو کو تقریبا 16 ملین بار دیکھا جا چکا تھا جب اسے بھارتی حکومت نے اپنے آئی ٹی قانون کے تحت بلاک کروا دیا تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کے اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا۔

بھارتی حکومت کے اس اقدام کے بعد مشہور بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر دھروو راٹھی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر دوبارہ اپ لوڈ کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ حکومت کو عوامی طاقت اور ردِعمل کا اندازہ ہو سکے۔دوسری جانب تاحال بھارتی حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا ۔