وزیرآباد ،پی سی ہوٹل اور وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 11 مئی 2026 20:04

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) پی سی ہوٹلز ہاشو گروپ اور وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، پی سی ہوٹلز، ملک کی تمام برانچز پر وزیرآباد چیمبر کے ممبرز کو سپیشل ڈسکاؤنٹ پیکج آفر کرے گا۔پرل کانٹینینٹل ہوٹل اور وزیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (WCCI) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کی تقریب پی سی لاہور میں منعقد ہوئی۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط مظاہر حسین زیدی، صدر وزیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اور ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیلز، پی سی ہوٹلز ہاشو گروپ عبداللہ طارق نے کیے۔پی سی مینجمنٹ نے وزیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فعال ممبران کے لئے پی سی ہوٹل کی تمام شاخوں پر مخصوص رعایتوں کا اعلان کیا، جن میں پی سی لاہور، بھوربن، مالم جبہ،راولپنڈی، مظفر آباد، ہنزہ، اور ملک بھر میں پرل کانٹیننٹل رہائشی عمارات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی سی کلاسٹر سیلز مینیجر شان احمد، فاؤنڈر ڈائریکٹرز وزیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید اسد علی زیدی، سید ثمر رضا زیدی کیساتھ حسن شیرازی، ڈاکٹر اکبر حسین اور منظر کاظمی شامل تھے۔یہ شراکت داری پی سی ہوٹلز کے معزز اداروں میں وزیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو خصوصی فوائد فراہم کرتے ہوئے، تجارت کو مضبوط بنانے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کام کرے گی۔\378

متعلقہ عنوان :