پاکستانی کمپنی ملت ٹریکٹرز نے باضابطہ الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں باضابطہ قدم رکھ دیا

جمعرات 14 مئی 2026 12:22

پاکستانی کمپنی ملت ٹریکٹرز نے باضابطہ الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں باضابطہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) غیر معمولی پیشرفت کے طو رپر پاکستانی کمپنی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے باضابطہ الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ۔ کمپنی کی ایک ذیلی شاخ نے چین کی معروف الیکٹرک بائیک ساز کمپنی کے ساتھ الیکٹرک بائیکس کی اسمبلنگ، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ شراکت داری حکومت پاکستان کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-30 کے عین مطابق ہے اور گرین ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز میں توسیع کے لیے ملت گروپ کی طویل المدتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔صنعتی ماہرین نے اس معاہدے کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے ای وی سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری اور تعاون کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک اور اہم مثال قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ماہرین کے اندازوں کے مطابق صرف اپریل 2026 کے دوران پاکستان میں تقریباً 40 ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئیں جن میں تقریبا 90 فیصد الیکٹرک اسکوٹرز جبکہ 10 فیصد الیکٹرک بائیکس شامل تھیں۔ ماہرین کے مطابق آنے والے مہینوں میں اس طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ماہرین کے مطابق اس شراکت داری سے نہ صرف چین سے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہوگی بلکہ پاکستان میں مقامی سطح پر اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیت بھی فروغ پائے گی۔