امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

بدھ 13 مئی 2026 20:22

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امر یکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 26 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 7،3 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 76 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 58 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 05 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔