ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

جمعرات 14 مئی 2026 12:10

ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 293یونٹس فروخت ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 122فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 132یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،اپریل میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے30یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 100فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 15یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر43فیصدکی کمی ہوئی ہے،مارچ میں الیکٹرک گاڑیوں کے 53یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جواپریل میں کم ہوکر30یونٹس رہ گئی۔