ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ’ریڈ سِی سوق‘ فلم پروجیکٹ سے وابستہ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا اعلان

منگل 12 مئی 2026 09:12

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے ’ریڈ سِی سوق‘ فلم پروجیکٹ سے وابستہ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام، تخلیقی پیلٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہوئے عرب دنیا، ایشا اور افریقہ میں فلمی صنعت کو تعاون فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی سرگرمیوں کا آغاز جدہ سے ہوگا جو تین دسمبر کو شروع ہوں گی اور بارہ دسمبر تک جاری رہیں گی۔

فیسٹیول کے پروجیکٹ کی مارکیٹ سے متعلق سرگرمیاں پانچ سے نو دسمبر تک جاری رہیں گی جس میں فلم ساز، فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والے، فلموں کی فروخت سے وابستہ افراد، سیلز ایجنٹ اور عالمی فلمی صنعت کے فیصلہ ساز شرکت کریں گے۔ریڈ سی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول نے اُن منصوبوں کو جمع کرانے کی آخری تاریخ گیارہ جون مقرر کی ہے جو پہلے ہی سے پروڈکشن کے مراحل میں ہیں۔ تاہم جن پروجیکٹس پر کام جاری ہے، انہیں 24 جولائی تک قبول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :