امریکی صدر 26 مئی کو اپنا سالانہ طبی معائنہ کرائیں گے،وائٹ ہائوس

منگل 12 مئی 2026 09:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 مئی کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں اپنا سالانہ طبی معائنہ کروائیں گے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ اس میں صدر کے معمول کے سالانہ طبی معائنے شامل ہوں گے، جو ان کی صحت کی باقاعدہ دیکھ بھال کا حصہ ہیں۔ رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس دوران فوجی ہسپتال میں موجود سروس اراکین اور عملے سے بھی ملاقات کریں گے۔