Live Updates

یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ایرانی عہدیدار

منگل 12 مئی 2026 10:32

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جوہری ٹیکنالوجی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات