ْبائیکاٹ کی اپیلوں کے بعد اسرائیل کویوروویژن سے نکال ایشیائی مقابلے میں منتقل کرنیکی تجویز

منگل 12 مئی 2026 12:04

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) یورپی براڈکاسٹنگ یونین کے اندر بند کمرے کے مذاکرات کے دوران ایک تجویز پیش کی گئی ہے جس کے تحت اسرائیل کو یورپی نغموں کے مقابلے (یورو ویژن)سے بے دخل کر کے ایشیا میں منعقد ہونے والے نئے مقابلے میں منتقل کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

دو ذرائع کے مطابق، یہ تجویز پیش کی گئی اور اس پر بحث بھی ہوئی، جبکہ اسرائیل کی شرکت کی منتقلی کے حوالے سے ان ممالک کی رائے جاننے کی کوشش بھی کی گئی جو پہلے ہی یورو ویژن ایشیا میں شامل ہو چکے ہیں یا اس میں شمولیت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ایک ہزار سے زائد فن کاروں اور گلوکاروں نے تقریبات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے، جبکہ ویانا میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے حق میں الگ الگ مظاہرے کیے جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :