Live Updates

نئے اہداف کا تعین کرلیا، اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو حیران کن طریقوں سے جواب دیں گے، ترجمان ایرانی فوج

اتوار 10 مئی 2026 16:50

نئے اہداف کا تعین کرلیا، اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو حیران کن طریقوں ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ممالک امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کو نافذ کریں گے، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ جنگ میں دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور ایرانی نظام کے سیاسی توازن کو بھی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے، جس کا مظاہرہ آج بھی عوام کی سڑکوں پر موجودگی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا کا کہنا تھا دشمن نے دیکھ لیا کہ وہ اس مزاحمت کو توڑنے میں ناکام رہا، اور آخرکار اسے جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔ترجمان ایرانی فوج نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے جاری جنگ بندی کے دوران ایران نے اپنی فوجی قوت اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا، ممکنہ اہداف کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا اور اپنی دفاعی و جارحانہ پوزیشنوں کو مزید بہتر بنایا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات