وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب

منگل 12 مئی 2026 14:59

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 5 شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔