لکی مروت میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،18 سے زائد زخمی

منگل 12 مئی 2026 16:05

لکی مروت میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،18 سے زائد زخمی
لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) لکی مروت میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے بتایا دھماکے سے جاں بحق 7 افراد کی لاشیں نورنگ ہسپتال لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔انتظامیہ کے مطاق ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔