چیئرمین سینیٹ کا لکی مروت دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے بزدلانہ اقدامات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، یوسف رضا گیلانی

منگل 12 مئی 2026 17:07

چیئرمین سینیٹ کا لکی مروت دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں جی ٹی روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب چنگچی اڈے میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت خواتین اور بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے بزدلانہ اقدامات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے شہدا کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔