اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ کی اعجاز حسین جاکھرانی کی رہائش گاہ آمد،نوجوان صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت

منگل 12 مئی 2026 17:07

اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ کی اعجاز حسین جاکھرانی کی رہائش گاہ آمد،نوجوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ لاجز میں رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے نوجوان صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ تلافی صدمہ ہوتا ہے اور اس کربناک گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے اعجاز حسین جاکھرانی کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور انہیں صبر و حوصلے کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، رکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی اور رکنِ قومی اسمبلی علا الدین جونیجو بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔