صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات

منگل 12 مئی 2026 17:20

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی گورنر پنجاب سردار سلیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے اقدامات،پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ایشوز اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں جاری تربیتی پروگراموں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یونیورسٹی میں ماہ ستمبر میں اے آئی اور آئی ٹی کے دیگر جدید پروگراموں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے موجود سازگار ماحول کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔