دبئی بزنس فورم چین کا آئندہ ایڈیشن 14 اکتوبر کو شین ژین میں ہو گا،دبئی چیمبرز
منگل 12 مئی 2026 16:14
(جاری ہے)
دبئی چیمبرز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی راشد لوٹاہ نے کہا کہ دبئی اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور پائیدار ترقی پر مبنی مضبوط اقتصادی تعلقات موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ شین ژین میں فورم کا انعقاد دونوں منڈیوں کی کاروباری برادری کے درمیان تعاون کے نئے راستے پیدا کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورم ڈیجیٹل معیشت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، لاجسٹکس اور جدید مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں اہم مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک سٹریٹجک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔فورم میں سرکاری و نجی شعبے کے اعلیٰ حکام، عالمی کمپنیاں، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندے ، سرمایہ کار اور وینچر کیپیٹل ادارے شریک ہوں گے۔ شرکا کو خیالات کے تبادلے، تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے اور مختلف شعبوں میں کاروباری ترقی کے عملی مواقع کی نشاندہی کا موقع ملے گا۔فورم کے ایجنڈے میں خصوصی مباحثے اور نیٹ ورکنگ سیشن شامل ہوں گے تاکہ کمپنیاں اسٹریٹجک مواقع کو عملی نتائج میں تبدیل کر سکیں۔شین ژین کو اس ایڈیشن کی میزبانی کے لیے اس کی ٹیکنالوجی، جدت اور جدید مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کی حیثیت کے باعث منتخب کیا گیا ہے۔ یہ شہر گریٹر بے ایریا کے مرکز میں واقع ہے، جو تکنیکی جدت کا ایک عالمی مرکز سمجھا جاتا ہے۔فورم دبئی چیمبرز کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد بین الاقوامی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور دبئی کو کاروبار، تجارت اور جدت کے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرنا ہے۔یہ دبئی بزنس فورم کا پانچواں بین الاقوامی ایڈیشن اور چین میں منعقد ہونے والا دوسرا ایڈیشن ہوگا۔ اگست 2024 میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے گزشتہ ایڈیشن میں 800 سے زائد کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
انمول پنکی نے اپنے ہاتھ تیزاب سے کیوں جلائی تہلکہ خیز انکشافات
-
ایشوریا کے مداح اب بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب
-
ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ نے میکرون کو تھپڑ مارا، تہلکہ خیز انکشاف
-
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، امریکی نائب صدر
-
تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے،چینی صدر
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.