پی آئی اے 25مئی کو نئے مالکان کو حوالے کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے فلیٹ ، عالمی روٹس بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا

منگل 12 مئی 2026 20:50

پی آئی اے 25مئی کو نئے مالکان کو حوالے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) پی آئی اے 25مئی کو باضابطہ طور پر نئے مالکان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، پی آئی اے کے نئے مالکان 25مئی کو ادارے کا مکمل کنٹرول سنبھالیں گے، نجکاری کی تمام اہم شرائط مکمل کی جاچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے روٹس بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔پی آئی اے کی نجکاری کے بعد فلیٹ اور بین الاقوامی روٹس بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، نئی انتظامیہ پی آئی اے کے آپریشنز اور نیٹ ورک میں توسیع کرے گی۔