ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں، معیشت تباہ اور قرضے 81 ہزار ارب تک پہنچ گئے، وزیراعلیٰ کے پی
حکومتی پالیسیاں ناکام، احتجاج ہی واحد راستہ ہے، حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، محمد سہیل آفریدی
منگل 12 مئی 2026 22:10
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں جبکہ سرمایہ کار بھی پاکستان سے جا رہے ہیں، لیکن ان تمام تر مسائل اور نازک صورتحال کے باوجود حکومت کو عوامی مسائل کی بجائے صرف اس بات کی فکر ہے کہ عمران خان صاحب سے ان کی بہنوں کی ملاقات نہ ہو، انہیں ڈاکٹر تک رسائی نہ دی جائے اور ان کا علاج ذاتی ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں نہ ہونے دیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے بعض حلقوں کی جانب سے مذاکرات یا کسی ڈیل سے متعلق خبریں چلائے جانے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا "اگر ایسی باتیں کرنے والے خود کو سینئر صحافی کہتے ہیں تو پھر انہیں زمینی حقائق کا علم ہی نہیں"۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب عوام کے سامنے ہے، حکومت آئین اور قانون نہ مانتی ہو، اداروں کو مفلوج کر چکی ہو اور اپنے راستے کی ہر رکاوٹ ختم کرنے کے لیے غیر آئینی ترامیم کرے، وہاں انصاف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عدالتیں بھی مفلوج ہو جائیں تو پھر عوام انصاف کے لیے کہاں جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 26 نومبر کو پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، شہریوں کو شہید کیا گیا، مریدکے، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور کراچی سمیت مختلف مقامات پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار بچانے کے لیے یہ لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، جب تمام آئینی اور قانونی راستے بند کر دیے جائیں تو پھر پرامن احتجاج ہی واحد راستہ رہ جاتا ہے، اور پاکستان تحریک انصاف اسی آئینی و جمہوری راستے پر چلے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو کارکن جیلیں کاٹ رہے ہیں، سختیاں برداشت کر رہے ہیں، وہ ثابت قدم ہیں اور تمام تر مشکلات اور ظلم و جبر کے باوجود پرعزم ہیں۔ ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، حق اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گیمزید قومی خبریں
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
-
ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں، معیشت تباہ اور قرضے 81 ہزار ارب تک پہنچ گئے، وزیراعلیٰ کے پی
-
کیمبرج کا ریاضی کا پرچہ ایک بار پھر آئوٹ ہوگیا
-
پی آئی اے 25مئی کو نئے مالکان کو حوالے کرنے کا فیصلہ
-
فائیو جی کی مرحلہ وار کامیابی، ایپل کمپنی نے آئی فونز پرپیچ دے دیا
-
آبنائے ہرمز کی بندش کے نام پر پاکستان میں غریب عوام پر مہنگائی کی قیامت ڈھا دی گئی، مولانا فضل الرحمن
-
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی لکی مروت بم دھماکہ کی شدید مذمت
-
اسلامی بینکاری و مالیات وقت کی اہم ضرورت، کاروباری برادری کو سود سے پاک نظام اپنانا ہوگا‘ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
-
وفاقی وزیرتعلیم کا کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے واقعے کا نوٹس
-
سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر
-
رانا مشہود احمد خاں کا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی ،نوجوانوں کیلئے روزگار، ہنرمندی اور کاروباری مواقع کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
-
دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.