ٴمانگا منڈی میں پولیس خدمت مرکز کے قیام کی درخواست متعلقہ حکام کوقانون کیمطابق فیصلہ کرنیکا حکم

جمعرات 14 مئی 2026 04:55

bلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2026ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے مانگا منڈی میں پولیس خدمت مرکز کے قیام کی درخواست پرسپیشل سیکرٹری داخلہ اور تمام متعلقہ حکام کوقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہریوں کو بنیادی پولیس سہولیات کیلئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویریفکیشن کیلئے مشکلات کا سامنا ہے، لاکھوں کی آبادی کے باوجود مانگا منڈی پولیس خدمت مرکز سے محروم ہے، بزرگ شہری، خواتین، طلبہ اور مزدور طبقہ اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جدید دور میں عوام کو بنیادی سہولیات ان کے قریب فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے،شہر میں پولیس سروسز فراہم نہ کرنا پولیس آرڈر 2002 سیکشن 4 کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت مانگا منڈی میں پولیس سروسز کی فراہمی کیلئے حکم جاری کرے اورمانگا منڈی میں فوری طور پر پولیس خدمت مرکز قائم کرنے کا حکم جاری کیا جائی