ایف بی آر کے جاری نئے گوشوارے کا جائزہ لیا جارہا ہے ‘ ٹیکس ایڈوائزرز

جمعرات 14 مئی 2026 12:26

ایف بی آر کے جاری نئے گوشوارے کا جائزہ لیا جارہا ہے ‘ ٹیکس ایڈوائزرز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) ٹیکس ایڈوائزر ز ایسوسی ایشن نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹے تاجروں کو آسان ٹیکس نظام فراہم کیا جانا چاہیے،زرعی آمدن پر موثر نگرانی کا نظام بنایا جائے اورکاروباری طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں توازن لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو مزید آسان بنایاجائے ،ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے سے رضاکارانہ ادائیگیوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بار بار کی پالیسی تبدیلیاں کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرتی ہیں،زراعت کی طرح پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بھی بہتر مانیٹرنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ٹیکس نظام میں شفافیت لانے کے لیے آن لائن نگرانی بڑھائی جائے،ٹیکس وصولی کے اہداف حقیقت پسندانہ رکھنے پر زور دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نیا گوشوارے کا اجراء کر دیا گیا ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :