چترال میں وادی کیلاش کے قدیم تہوار ”چلم جوشی“ کا آغاز ہو گیا

خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے تحت ٹورازم پولیس لواری ٹنل سے وادی کیلاش تک مختلف مقامات پر تعینات ہے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی محمد سعد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 مئی 2026 12:37

چترال میں وادی کیلاش کے قدیم تہوار ”چلم جوشی“ کا آغاز ہو گیا
چترال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 مئی ۔2026 ) چترال میں وادی کیلاش کے قدیم تہوار ”چلم جوشی“ کا آغاز ہو گیا،محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق جوشی فیسٹیول 17 مئی تک چترال لوئر کی وادی کیلاش میں جاری رہے گا. تہوار کے پہلے دن وادی رمبور میں چریک پیپی (دودھ پینے اور تقسیم کرنے کا دن) رسم منائی جاتی ہے، محمد سعد کے مطابق فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس لواری ٹنل سے وادی کیلاش تک مختلف مقامات پر تعینات ہے انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی شاہد خان کی ہدایات پر ٹورازم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں.

(جاری ہے)

فیسٹول میں ہرسال پاکستان اور بیرون ممالک سے آنے والے سیاح بھی شرکت کرتے ہیں‘قدیم ترین تہذیب و ثقافت کی امین اور کیلاشی مذہب کے حامل قبیلے کاسالانہ مذہبی تہوار چلم جوشی تہوار کی رسومات چار دن تک لوئرچترال میں واقع میں کیلاش کی تین وادیوں رمبور ،بمبوریت اور بریر میں منائی جاتی ہیں فیسٹیول کا باقاعدہ آغاذ وادی رمبور جس کے بعد وادی بمبوریت میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جبکہ 17 مئی کو وادی بریر میں اس کی اختتامی تقریب ہوگی.

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے لواری ٹنل، ایون وادی کیلاش کے تین مقامات رمبور، بریر اور بمبوریت میں سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ٹوارزم پولیس کے اہلکار سیاحوں کی رہنمائی کررہے ہیں‘اس کے علاوہ ٹریفک پولیس ‘ریسکیو اہلکار‘کے پی ٹورازم اتھارٹی ‘ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے.