کیسپررڈاٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے،کیرن خچانوف باہر

جمعرات 14 مئی 2026 15:33

کیسپررڈاٹالین اوپن ٹینس  مینز سنگلز  سیمی فائنل  میں پہنچ گئے،کیرن ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانو ڈارڈیری اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روسی نامور ٹینس سٹار کیرن خچانوف کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار نے مردوں کے کوارٹر فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو شکست دی،اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانو ڈارڈیری نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں 19 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل جوڈر کو شکست دی ۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں 27 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے مردوں کے کوارٹر فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو1-6،6-1 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانو ڈارڈیری نے سخت مقابلے کے بعد 19 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل جوڈر کو6-7(5-7)،7-5 اور 0-6سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :