Live Updates

ایرانی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل تہران میں بڑا اجتماع

جمعرات 14 مئی 2026 16:16

ایرانی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل تہران ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) ایران میں فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے روانگی سے ایک ہفتہ قبل بڑا اجتماع کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اجتماع ایران کے دارالحکومت تہران میں انقلاب اسکوائر پر کیا گیا جہاں پر جمع ہزاروں افراد نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کامیابی کی دعائیں کی۔اس کے علاوہ فٹبال ٹیم کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات بھی ہوئی اور ٹیم نے صدر کو 12 نمبر کی ٹی شرٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسعود پزشکیان نے ٹیم سے کہا کہ ایران کی عظمت کیلئے میدان میں پوری توانائیاں استعمال کریں، ایرانی قوم دعاگو ہے کہ ٹیم پوری قوت سے میدان میں اترے اور اعزاز کے ساتھ لوٹے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم ایران کے فخر اور اتحاد کی علامت بن کر ابھریگی، ایرانی قوم کو اپنے محنتی سپوتوں پر فخر ہے۔مزید براں سربراہ ایرواسپیس پاسداران انقلاب ایران نے کہا کہ پوری قوم ہر قدم پر ٹیم کیساتھ ہے۔یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ اگلے ماہ امریکا ،کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائیگا، ایران فٹبال ٹیم امریکی ریاست لاس اینجلس میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 15 جون کو کھیلے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات