وزیراعلیٰ خیبرپختونخو کی مالی سال کے اختتام تک جاری فنڈز کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 14 مئی 2026 14:34

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو  کی    مالی سال کے اختتام تک جاری  فنڈز کے مکمل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت مالی سال 2025۔26 کے اے ڈی پی سے متعلق اجلاس ہوا ۔جمعرات کو وزیر اعلی ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں ضم اوربندوبستی اضلاع کے لیے فنڈز کے اجرا اور اخراجات کی سیکٹر وار صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ کی جاری مالی سال کے اختتام تک جاری شدہ فنڈز کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی اے آئی پی فنڈز کے مؤثر استعمال اور موجودہ 89 فیصد استعمال کو 100 فیصد تک بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے صوبائی کیش فلو فورکاسٹنگ پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے خصوصی بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ، تکمیل کے قریب منصوبوں کیلئے 2 ارب 39 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔بریفنگ کے مطابق پی آر پی منصوبے کے لیے 13.825 ارب روپے جاری کیے جا چکے،پی کے ایچ اے کیلئے 100 فیصد فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔