کراچی میں غیر قانونی فارن کرنسی کی خرید و فروخت کا ملزم گرفتار

جمعرات 14 مئی 2026 13:32

کراچی میں غیر قانونی فارن کرنسی کی خرید و فروخت کا ملزم گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) کراچی میں غیر قانونی طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی کھارادر میں کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے 37 لاکھ روپے اور 940 ملین ایرانی ریال برآمد کر لیے گئے۔ملزم نے اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر غیر قانونی کرنسی کاروبار کا اعتراف کیا ہے۔زیرِ حراست ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :