انمول عرف پنکی کے اہلخانہ بھی منشیات فروشی میں ملوث نکلے

پنکی کے 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، اس کے 3 بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا

جمعرات 14 مئی 2026 16:08

انمول عرف پنکی کے اہلخانہ بھی منشیات فروشی میں ملوث نکلے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے اہلِ خانہ کا بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ریکارڈ کے مطابق پنکی کے 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، اس کے 3 بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ ملزمہ کے 3 بھائی ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شوکت بخش منشیات فروشی میں ملوث ہیں، شوکت بخش منشیات فروشی کے لیے خاص کارندہ ہے۔

تفتیشی حکام نے کہا کہ پنکی کے بھائیوں کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں، ملزم شوکت بخش 2024 میں بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار ہوا تھا۔حکام کے مطابق ریاض بلوچ اور ناصر کے خلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :