افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا.وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کا قومی بیانیہ واضح ہے ایٹمی اثاثے جارحیت کےلئے نہیں بلکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہیں آبادی میں اضافے کے پیش نظر ہاﺅسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے. وزیراعظم کا کابینہ اور ہاﺅسنگ کے جائزہ اجلاس سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 مئی 2026 15:46

افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مئی ۔2026 ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک افواج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گا، پاکستان کا قومی بیانیہ واضح ہے کہ ایٹمی اثاثے جارحیت کے لیے نہیں بلکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ،پاکستان نے 28 مئی کو دفاع کے لیے ایٹمی قوت حاصل کی، جس کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو نے کیا اور اسے مکمل کرنے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے ان خیالات کااظہار وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کی سکیورٹی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اجلاس کے آغاز میں کابینہ اراکین نے شہدا کے لیے خصوصی دعا کی اور شہید لیاقت علی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا. وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوت لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت دلوایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے خون سے اس دھرتی کی آبیاری ہو رہی ہے وزیر اعظم نے کہا معرکہ حق میں پوری قوم یک جان اور دو قالب تھی، جبکہ 10 مئی کو اس معرکے کو منایا گیا انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بہادری سے دشمن کو شکست دی اور ملک بھر میں اس موقع پر تقریبات منعقد ہوئیں.

وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ 28 مئی کی آمد آمد ہے، یہی وہ دن تھا جب پاکستان ایٹمی قوت بنا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام قومی ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان نے 28 مئی کو دفاع کے لیے ایٹمی قوت حاصل کی، جس کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو نے کیا اور اسے مکمل کرنے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے.

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے جبکہ عارضی جنگ بندی کے باوجود دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قومی بیانیہ واضح ہے کہ ایٹمی اثاثے جارحیت کے لیے نہیں بلکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہیں ایٹمی طاقت کے بعد اب پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بطور ٹیم دو سال میں نمایاں کوششیں کی ہیں.

دریں اثناءوزیراعظم شہبازشریف نے ہاﺅسنگ کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اجلاس کے دوران کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہاﺅسنگ کے شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے،کم آمدنی والے طبقے کے لئے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں. وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہاﺅ سنگ کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا وزیر اعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور بے ہنگم شہری پھیلاﺅ کی وجہ سے زرعی زمین پر دباﺅ بڑھ رہا ہے، جس کے لئے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہاﺅ سنگ کے شعبے میں تمام معاملات کو ڈیجیٹائز اور آٹو میٹ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو فروغ ملے.

انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سیکٹر میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے، اس سیکٹر کو ضابطہ کار کے تحت لانا ضروری ہے اجلاس کو ہاﺅسنگ سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے تجاویز پیش کی گئیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہاﺅسنگ کے شعبے میں شفافیت لانے کے حوالے سے معتبر سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ریگیولیٹری فریم ورک سہل کیا جائے گا.

بریفنگ میںبتایا گیا کہ ہاوسنگ اور ڈیولپمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والوں کے لئے ایس ای سی پی، میں رجسٹریشن لازمی قرار دی جانی چاہئے، شہروں کے بے ترتیب پھیلاﺅ کو روکنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی یہ بھی بتایا کہ بڑے شہروں میں اونچی عمارتوں اور ورٹیکل ایکسپینشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بڑے شہروں کے لئے ماسٹر ٹاﺅن پلاننگ کی تجویز دی گئی، ڈویلپرز، خریداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے حقوق کی تحفظ کے حوالے سے ون ونڈو سسٹم قائم کیا جانا چاہئے وزیراعظم نے اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کر دی.