وزیر ریلویکا پشاور عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ’’عوام ایکسپریس‘‘کا تحفہ ،عید سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان

جمعرات 14 مئی 2026 16:13

وزیر ریلویکا پشاور عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ’’عوام ایکسپریس‘‘کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پشاور کے عوام کے لیے عید کے بڑے تحفے کے طور پر جدید سہولیات سے آراستہ عوام ایکسپریس کا عید سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت ریلوے سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح 24 مئی کو کیا جائے گا جبکہ ٹرین کو مکمل اپ گریڈ کرکے عید سے قبل مسافروں کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ریکس سے آراستہ عوام ایکسپریس کم وقت میں کراچی پہنچ کر مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑے شہر سے ایک پرائم ٹرین چلائی جائے گی جبکہ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ریلوے میں بہتری اور مسافروں کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ریلوے کے شعبے میں اصلاحات کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے۔