ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے تمام اداروں کو متحرک ہونا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
جمعرات 14 مئی 2026 17:53
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کی موجودہ صورتحال اور تدارک کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران سرویلنس بہتر کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام محکمہ جات کو آنکھیں کھول کر کام کرنا ہوگا۔عوام اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کو یقینی بنائیں۔ہمیں فیلڈ میں سرویلنس کو تیز اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس وقت دنیا کے کئی ممالک ڈینگی وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھانا کسی ایک محکمہ کی نہیں بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے فیلڈ سٹاف متحرک ہے۔فیلڈ میں بوگس کارکردگی پر ایکشن لیا جائے گا۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ لارواء کے تدارک کیلئے موئثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے۔ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل نے کہاکہ والدین بچوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ صحت کے ساتھ باقی تمام محکمہ جات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پارکس اینڈ کلچر اور واسا سمیت دیگر اہم محکمہ جات کو محنت کرنی ہوگی۔ماسٹر ٹرینرز اینٹومولوجسٹس کی ریفرریشر تربیت کروائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
سیزفائر کے خاتمے سے قبل لبنان اور اسرائیل کے مابین امریکہ میں نئے مذاکرات
-
متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف فوجی حملوں میں برا ہ راست ملوث رہا ہے.عباس عراقچی کا الزام
-
ہندو قوم پسند جماعت آر ایس ایس پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حامی
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے نیٹ ورک کی تیزی سے سکیورٹی ادارے بھی دنگ
-
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیرانور سیف اللہ خان کی سزا کالعدم قراردے دی
-
خواجہ آصف کا وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس کے دوران طویل تقاریر پر اعتراض‘ ایوان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے،وزیردفاع
-
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ محترمہ اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
-
فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، ایازصادق
-
پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات محض سفارتی نوعیت کے نہیں، دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی، تاریخی اور عوامی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد
-
انمول پنکی سکینڈلز کی ابتدا ہے، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.