قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ محترمہ اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا

جمعرات 14 مئی 2026 19:03

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ محترمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2026ء) قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں شروع ہوا تو تلاوتِ کلام پاک، نعت رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانے کے بعد سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ محترمہ اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایک بار پھر اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی تاہم کورم پورا نہ نکل سکا، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی موخر کر دی۔ قومی اسمبلی میں مسلسل تین روز سے کورم کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔