وزیرداخلہ محسن نقوی کی مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد

جمعرات 14 مئی 2026 18:58

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مقامی طور پر تیار کردہ  فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےمقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ کامیاب تجربہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا قابل تحسین کارنامہ ہے، فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتا ہوں، سائنسدانوں اور انجینئرز پر ناز ہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔