متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف فوجی حملوں میں برا ہ راست ملوث رہا ہے.عباس عراقچی کا الزام
امریکہ کی دھونس کے خلاف ہماری مزاحمت کوئی حیران کن جنگ نہیں ہے.ایرانی وزیرخارجہ کادہلی میں ”برکس“گروپ کے وزرا خارجہ کے اجلاس سے خطاب
میاں محمد ندیم
جمعرات 14 مئی 2026
18:43
(جاری ہے)
عباس عراقچی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں برکس ممالک کے ارکان کے اعلی سفارتی حکام درمیان ہونے والی بات چیت کا سب سے اہم مرکز ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ ہے برکس وزرائے خارجہ کادو روزہ اجلاس آج باضابط طور پر نئی دہلی میں شروع ہوا ہے جو کل ہفتے کی شام اختتام پذیرہوگا. برکس ان ممالک کا ایک گروپ ہے جس کی قیادت دنیا کی کچھ ابھرتی ہوئی معیشتیں کرتی ہیں گروپ کے بنیادی رکن ممالک برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کے ناموں سے برکس کا نام ماخوذ ہے ایران دو سال قبل باضابطہ طور پر اس تنظیم کا رکن بنا تھا. بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہم بین الاقوامی تعلقات میں نمایاں اتار چڑھاﺅ کے وقت اکٹھے ہوئے ہیں جے شنکر نے کہا کہ جاری تنازعات، اقتصادی غیر یقینی صورتحال، اور تجارت، ٹیکنالوجی اور آب و ہوا میں چیلنجز عالمی منظر نامے کو تشکیل دے رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک سے یہ توقع بڑھ رہی ہے کہ برکس ایک تعمیری اور مستحکم کردار ادا کرے گابھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ممالک کی ترقی اور ترقی سے متعلق مسائل مسلسل توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیںبہت سے ممالک کو توانائی کے تحفظ، خوراک، کھاد اور صحت کے ساتھ ساتھ مالی وسائل تک رسائی کے شعبوں میں چیلنجز کا سامنا ہے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اس کمرے میں موجود تقریباً ہر شخص کے لیے امریکہ کی دھونس کے خلاف ہماری مزاحمت کوئی حیران کن جنگ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اسی طرح کے ناپسندیدہ دباﺅ کی مختلف شکلوں کا سامنا کرتے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ ہم مل کر کھڑے ہوں اور یہ واضح کریں کہ ایسی روشیں تاریخ کے کچرے دان میں ہونی چاہئیں. عباس عراقچی نے کہا کہ آج ہماری قومیں پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہیں اور ہم اس مشترکہ اور خطرناک چیلنج کو نظرانداز نہیں کر سکتے جس کا ہمیں سب کو سامنا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ سلطنتیں زوال پذیر ہیں اور وہ اپنے یقینی انجام کو روکنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک زخمی جانور اپنے خاتمے کے راستے پر بے بسی سے پنجے مارتا اور دھاڑتا ہے. عباس عراقچی نے اپنے خطاب میں متحدہ عرب امارات پر ایران کے خلاف فوجی حملوں میں برا ہ راست ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے اسرائیل کے ساتھ اپنے اتحاد پر نظرثانی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنا ہو گا کہ متحدہ عرب امارات میرے ملک کے خلاف جارحیت میں براہِ راست شامل تھا انہوں نے اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف توپ خانے اور دیگر سازوسامان کے استعمال کے لیے مہیا کیا. انہوں نے 2020 میں معمول پر آنے والے یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ آپ کے اتحاد نے بھی آپ کو تحفظ فراہم نہیں کیا لہٰذا ایران کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں مزید برآں ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے تاہم صرف ان جہازوں کے لیے جو ایرانی حکام کے ساتھ تعاون کرتے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف فوجی حملوں میں برا ہ راست ملوث رہا ہے.عباس عراقچی کا الزام
-
ہندو قوم پسند جماعت آر ایس ایس پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حامی
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے نیٹ ورک کی تیزی سے سکیورٹی ادارے بھی دنگ
-
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیرانور سیف اللہ خان کی سزا کالعدم قراردے دی
-
خواجہ آصف کا وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس کے دوران طویل تقاریر پر اعتراض‘ ایوان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے،وزیردفاع
-
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ محترمہ اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
-
فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، ایازصادق
-
پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات محض سفارتی نوعیت کے نہیں، دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی، تاریخی اور عوامی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد
-
انمول پنکی سکینڈلز کی ابتدا ہے، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، فیصل واوڈا
-
روس کی یوکرین کے خلاف جنگ آئندہ کیا رخ اختیار کر سکتی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.