چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
جمعرات 14 مئی 2026 19:01
(جاری ہے)
انہوں نے نومنتخب رکن بورڈ و رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی مثبت اور تعمیری خدمات کے حوالے سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پی آئی پی ایس نے عالمی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے اور 24 مارچ 2026ء کو اکرا، گھانا میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو )کے زیر اہتمام منعقدہ افتتاحی کانفرنس میں پانچ دیگر ممالک کے ساتھ ’’گلوبل نیٹ ورک آف پارلیمانی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس‘‘ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے بانی رکن کی حیثیت حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی پی یو نے پی آئی پی ایس کو 3 تا 5 فروری 2027ء منعقد ہونے والی پارلیمانی تربیتی اداروں کی دوسری عالمی کانفرنس کی میزبانی بھی سونپی ہے جو پاکستان کے لئے اعزاز اور ادارے کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ساکھ کا واضح اعتراف ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جولائی 2025ء سے اب تک پی آئی پی ایس نے مختلف اورینٹیشن پروگرامز، ورکشاپس، سیمینارز اور راؤنڈ ٹیبل مباحثوں کا انعقاد کیا جن سے 540 سے زائد پارلیمنٹیرینز اور 798 افسران نے استفادہ کیا جبکہ 525 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کو تکنیکی معاونت اور پارلیمانی خدمات بھی فراہم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران ادارے نے 50 سے زائد پیشہ وارانہ پروگرامز منعقد کئے، 224 تحقیقی مقالے تیار کئے، تین کتب شائع کیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آڈٹ تجزیہ و جانچ پڑتال سے متعلق 28 سے زائد اجلاسوں میں خصوصی تکنیکی معاونت فراہم کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی پی ایس نے سول سوسائٹی، جامعات، طلبہ اور عوامی حلقوں کے ساتھ بھی فعال روابط استوار کئے اور پارلیمانی مطالعاتی سرگرمیوں میں 918 سے زائد افراد کی شمولیت کے ذریعے جمہوری شعور اور پارلیمانی آگاہی کو فروغ دیا۔چیئرمین سینیٹ نے صوبائی اسمبلیوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرامز کے انعقاد کو بھی سراہا جن میں سندھ اسمبلی کے افسران کے لئے تاریخی سی پی اے کانفرنس سے قبل بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد اور پارلیمانی پروٹوکول سے متعلق تربیت شامل ہے۔ انہوں نے بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کے لائبریری سٹاف کے لئے عملی تربیت جبکہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسران کے لئے قومی پارلیمانی ترقیاتی فریم ورک کے تحت پیشہ وارانہ تربیتی کورسز کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔چیئرمین سینیٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی پی ایس عاصم خان گورائیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت تمام صوبائی اسمبلیوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلیوں اور خود پی آئی پی ایس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت سینئر مینجمنٹ کورس اور نیشنل مینجمنٹ کورس میں شامل کیا گیا جس سے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو اعلیٰ سطح کی پیشہ وارانہ تربیت کے مواقع میسر آئیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بورڈ میں شامل تجربہ کار قانون سازوں کی رہنمائی میں پی آئی پی ایس اپنی آئینی و ادارہ جاتی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کرتا رہے گا اور قانون سازی، تحقیق، تربیت اور ادارہ جاتی ترقی کے شعبوں میں جدید اقدامات کے ذریعے پارلیمانی جمہوریت کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی پی ایس عاصم خان گورائیہ کی جانب سے پیش کردہ مختلف ایجنڈا نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بورڈ نے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ تخمینوں کی منظوری دی جبکہ سالانہ رپورٹ 2024-25ء کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
انمول پنکی سے اداکاروں اور سیاسی رہنماؤں کے مبینہ رابطوں کا انکشاف
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا شفافیت یقینی بنانے کیلئے کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والوں کو انعامات دینے کا فیصلہ
-
ملک کے 3 بڑے ڈیموں کی لاگت میں ہوشربا اضافہ
-
800 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کو مسابقتی مارکیٹ کے ذریعے فراہم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، سرداراویس احمد خان لغاری کی جرمن سفیر انا لیپل سے ملاقات
-
سیزفائر کے خاتمے سے قبل لبنان اور اسرائیل کے مابین امریکہ میں نئے مذاکرات
-
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں کو اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا
-
جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل آف پاکستان کا اجلاس
-
متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف فوجی حملوں میں برا ہ راست ملوث رہا ہے.عباس عراقچی کا الزام
-
ہندو قوم پسند جماعت آر ایس ایس پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حامی
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے نیٹ ورک کی تیزی سے سکیورٹی ادارے بھی دنگ
-
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیرانور سیف اللہ خان کی سزا کالعدم قراردے دی
-
خواجہ آصف کا وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس کے دوران طویل تقاریر پر اعتراض‘ ایوان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے،وزیردفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.