سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیرانور سیف اللہ خان کی سزا کالعدم قراردے دی

جمعرات 14 مئی 2026 19:03

سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیرانور سیف اللہ خان کی سزا کالعدم قراردے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2026ء) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی سزا کالعدم قراردے دی،عدالت نے کہاکہ ماضی کے کسی فعل پر بعد کے قانون کے تحت زیادہ سزا نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے 2016کا اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا بریت فیصلہ بحال کر دیا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ کی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست منظورکرلی گئی،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا 13جون 2002کا بریت کا فیصلہ بحال کردیا۔

عدالت نے کہاکہ ماضی کے کسی فعل پر بعد کے قانون کے تحت زیادہ سزا نہیں دی جاسکتی،انورسیف اللہ پر1996کے الزامات کے تحت 1999کے نیب آرڈیننس کا اطلاق غلط تھا، استغاثہ رشوت یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ثبوت پیش نہ کر سکا،سپریم کورٹ نے کہاکہ محض انتظامی بے ضابطی مجرمانہ بدنیتی ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں، نظرثانی میں ریکارڈ پر واضح غلطی کی اصلاح عدالت کا فرض ہے۔