گلشن ظہور سیکٹر ون کے مکین پانی کی بندش کے خلاف پھٹ پڑے، شدید نعرے بازی
جمعرات 14 مئی 2026 22:26
(جاری ہے)
مظاہرین نے کہا کہ گلشن ظہور سیکٹر ون مکمل طور پر پانی سے محروم ہے جبکہ ملحقہ سیکٹر 2 بی میں دن رات پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جو کھلی ناانصافی ہے۔
شہریوں نے الزام عائد کیا کہ علی رضا پمپنگ اسٹیشن کے انسپیکٹر شفاقت کی مبینہ سرپرستی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق غیر قانونی کنکشنز اور مبینہ رشوت کے بغیر پانی کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے وصول کرنے کے باوجود پانی بند کر دیا جاتا ہے اور دوبارہ بحالی کے لیے مزید رقوم طلب کی جاتی ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ وہ مکمل طور پر ٹینکر اور ٹینکی مافیا کے رحم و کرم پر آ چکے ہیں۔ 800 لیٹر پانی کی ٹینکی 1400 روپے جبکہ 1500 لیٹر پانی 2500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو غریب عوام کے ساتھ کھلی زیادتی اور لوٹ مار ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کی نااہلی اور مبینہ کرپشن نے پانی کو بھی کاروبار بنا دیا ہے۔احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ انسپیکٹر شفاقت اور متعلقہ عملہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مبینہ طور پر پانی مافیا کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ متعدد شکایات اور فون کالز کے باوجود متعلقہ افسران نہ کوئی جواب دیتے ہیں اور نہ ہی پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مظاہرین نے حکومت سندھ، واٹر کارپوریشن اور اینٹی کرپشن اداروں سے مطالبہ کیا کہ علی رضا پمپنگ اسٹیشن میں جاری مبینہ کرپشن، غیر قانونی کنکشنز اور پانی مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، انسپیکٹر شفاقت سمیت ذمہ دار اہلکاروں کا احتساب کیا جائے اور گلشن ظہور سیکٹر ون سمیت متاثرہ علاقوں میں فوری پانی کی فراہمی بحال کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی وارننگ دی گئی۔مزید قومی خبریں
-
ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق جبکہ پانچ زخمی
-
پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی
-
آئی 12 سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 97 فیصد کام مکمل ہے،الاٹیز کو قبضہ آئندہ 8 سے 10 ہفتوں میں دے دیا جائے گا، طلال چوہدری
-
فیصل آباد،2 ڈاکو ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک
-
بورے والا، قتل میں ملوث جعلی پیر اوراس کا بیٹا گرفتار
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن 24مئی کو منایا جائے گا
-
نوابشاہ، مویشی منڈی میں بیل کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق
-
پیٹرول پمپس انویسٹمنٹ کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ
-
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 1 ارب کی کرپشن کا انکشاف، مقدمہ درج، 10 افسران گرفتار
-
پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کر دیا
-
اس ماہ شاہراہِ بھٹو کو مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،یہ شاہراہ ایم نائن سے منسلک ہوگی،شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.