فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک پاکستان ہر محاذ پر محفوظ ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جمعرات 14 مئی 2026 19:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) ملکی دفاعی صلاحیتوں میں بہتری ، قومی سلامتی کے اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت مختلف آپریشنز میں عسکری کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ افواج پاکستان کے جراتمندانہ اقدامات سے پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط ہوئی ہے ،دشمن کے حوصلے پست ہوئے پاکستانی عوام میں اعتماد احساس تحفظ کے ساتھ وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی یہاں سیالکوٹ میں “معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، شہریوں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک پاکستان ہر محاذ پر محفوظ ہے اور دشمن کے لئے خطرے کا نشان ہے۔