بورے والا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سپیشل برانچ نے کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا، مقدمہ درج

جمعہ 15 مئی 2026 14:22

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2026ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈا کچی پکی کے قریب کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ،جہاں مکان میں چلر نصب کرکے مضر صحت جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا،ٹیم نے ایک ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کرکے ملک سنٹر سیل کردیا، جبکہ مالک موقع سے فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بورے والا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سپیشل برانچ نے خفیہ اطلاع پر اڈا کچی پکی کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا، فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ایک مکان میں چلر لگا کر مختلف کیمیکلز کی مدد سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا، جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔کارروائی کے دوران ٹیم نے ایک ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیا ،جبکہ موقع پر موجود سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران یونٹ کا مالک محمد عمران موقع سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ملک سنٹر کو سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :