افسران کے گھروں سے اضافی پولیس اہلکار واپس بلانے کی کوششیں جاری

جمعہ 15 مئی 2026 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) لاہور پولیس کے افسران کے گھروں پر تعینات اضافی اہلکاروں کو واپس بلانے کیلئے اقدامات جاری ہیں تاہم آپریشنز ونگ تاحال مکمل کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بعض افسران نے اضافی اہلکاروں کو واپس پولیس لائنز جانے کی اجازت دے دی جبکہ کچھ افسران نے واپس بلائے جانے والے اہلکاروں کو چند گھنٹوں بعد دوبارہ طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں اہلکار اب بھی لاہور میں تعینات مختلف افسران کے گھروں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :