لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

2موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر پر فائرنگ کی، تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں‘ پولیس

پیر 18 مئی 2026 15:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2026ء) لاہور پولیس نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ کی رہائشگاہ پر فائرنگ کا کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 2موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر پر فائرنگ کی، ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش بھی کی۔ واقعے کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں، میری فیملی خود کو بچانے کے لئے گھر کی چھت پرچلی گئی۔ سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، تحفظ فراہم کیا جائے۔