بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

بدھ 20 مئی 2026 23:25

بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2026ء) ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 2 جون کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :