بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 21 مئی 2026 11:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے گائوں محمد پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فورسز نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔