غوث زماں قطب دوراں حضرت سید امیر شاہ گیلانی القادری کا سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں جاری

جمعرات 21 مئی 2026 23:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2026ء) غوث زماں قطب دوراں حضرت سید امیر شاہ گیلانی القادری کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 29,30,31مئی 2026 بروز جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو سجادہ نشین دربار عالیہ بانڈی شریف کیپٹن ریٹائرڈ الحاج پیر سید طالب حسین شاہ گیلانی القادری کی زیر سرپرستی بانڈی شریف میں منعقد ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

تین روزہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

عرس کے دوران دربار پر چادر پوشی اور گل پوشی کی جائے گی۔اور مختلف سٹالز بھی لگائے جائیں گے اس دوران محفل سماع،محفل نعت،اور سیرت النبی پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔پاکستان اور آزاد کشمیر سے جید علماء کرام اور مشائخ کے علاوہ نعت خواں حضرات شریک ہوں گے۔اس سلسلے میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے۔