بلدیاتی ملازمین، صحافیوں، وکلا اور ممتاز شخصیات اورانکے پیاروں کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 21 مئی 2026 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2026ء) بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدوررہنما سید ذوالفقارشاہ نے بابائے بلدیات ملک نوید اعوان،میونسپل کمشنر گلشن اقبال ٹاون جاوید الرحمن کلوڑ کے ماموں و سسر،چیئرمین کورنگی ٹاون کے پولیٹیکل سیکریٹری پیپلز یوتھ کے رہنما وقارلودھی، ٹی ایم اے منیگورہ کے انسپکٹر فضل صبور،بلدیاتی ملازمین چئیرمین محنت کش مزدوریونین CBAلاڑکانہ نعیم احمد کماریو ابڑو کی بہن،سابق آڈٹ آفیسر لوکل فنڈ بدر شیخ،پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین موڑرو میر بحر ٹاؤن کے رہنماشاہ فراز کے بھائی شاہ زیب،صحافیوں کراچی پریس کلب کے رکن فوٹو گرافرز محمد ناصر،اعجاز احمد،سینیئر صحافی علی عباس کاظمی کے والد سید منظر عباس کاظمی،سینئر صحافی سیدعلی مہدی کی نوزائیدہ بیٹی،سینئر صحافی ضیاء اللہ، مقامی روزنامے کے کرائم رپورٹر حمزہ عباسی کے والد،سینئر صحافی مقبول الہی ملک،بانی گزری نیوز اللہ داد خان،ملک ک ممتاز دانشور سینیئر صحافی ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ جناب الطاف حسن قریشی، وکلا ہاشم شاہ ایڈوکیٹ،اسلم سپراایڈوکیٹ،شاہ زیب اختر خان ایڈوکیٹ کے والد،سندھ کے سینیئر سیاستدان دانشور سید عالم شاہ،سابق ایم پی اے رانامحمد اقبال خان,اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ زین العابدین انصاری PASکے والد،پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر بلوچستان میر شکر خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔