پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں ، معاہدوں پر دستخط کردیئے

پیر 25 مئی 2026 17:51

پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی متعدد ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) پاکستان اور چین نے زراعت ، تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی ، انسانی وسائل کی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کردیئے اس سلسلے میں پیرکو وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیر لی چیانگ بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کے شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور چینی قومی ترقی و منصوبہ بندی کمیشن کے ڈائریکٹرڑینگ شانجی نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر چین کے وزیر ماحولیات ہوانگ رنچیانگ اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ویٹرنری ویکسین کے عطیہ کی حوالگی کی دستاویز پر وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور چین کے وزیر زراعت ڑانگ ڑو نے دستخط کئے۔ خشک میوہ جات اور ڈرائی فروٹ کیلئے معائنہ، قرنطینہ او ر حفظان صحت کے تقاضوں سے متعلق پروٹوکول پر چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

مکئی کیلئے نباتاتی صحت کے تقاضوں سے متعلق پروٹوکول پرچین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے دستخط کئے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مطابقتی جانچ میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن کے ڈائریکٹر لوو وین اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

شنہوا نیوز ایجنسی اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور چینی خبررساں ایجنسی کے صدر فوہوا نے دستخط کئے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول اور پاکستان نیشنل سکول پبلک پالیسی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پرچین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول کے نائب صدر شی چن تائو اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی وڑن کے درمیان مشترکہ ڈاکیومنٹری پروڈکشن میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شینگ ہائی ڑونگ نے دستخط کئے۔سائنس و ٹیکنالوجی میں عوامی تبادلوں کی مفاہمتی یادداشت پر چائنا ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پارٹی برانچ سیکرٹری ہی جونکے اور پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

پاکستان چین آزاد تجارت اور کثیرجہتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چین کے نائب وزیر تجارت یان ڈونگ اور سیکرٹری تجارت جواد پال نے دستخط کئے۔ انسداددہشتگردی آلات میں تعاون کی دستاویز اور انسانی وسائل کی ترقی کے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین چن ژیائو ڈونگ اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

پاکستان او ر چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور چیئرمین چن ژیائو ڈونگ نے دستخط کئے۔چین فارن افیئرز یونیورسٹی اور پاکستان فارن سروس اکیڈمی کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر ڈی جی پاکستان فارن سروس اکیڈمی سعید جیلانی اور چینی فارن افیئرز یونیورسٹی کے پارٹی سیکرٹری وانگ شننگ نے دستخط کئے۔