صوبائی وزیر ذیشان رفیق کا فیصل آباد کا دورہ، عیدالاضحی کےحوالے سے انتظامات کا جائزہ
پیر 25 مئی 2026 17:56
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، چیف افسران اور متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔
ذیشان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں اور حکومت پنجاب اس حوالے سے کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو قربانی کے دنوں میں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ آلائشیں بروقت اٹھانے کے لیے ستھرا پنجاب کی ٹیمیں میگا فونز کے ذریعے گلی محلوں میں اعلانات بھی کریں گی تاکہ شہریوں کو آگاہی فراہم ہو اور آلائشوں کی بروقت منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو عید کے تینوں دن ستھرا پنجاب کی ٹیمیں اپنے علاقوں میں فعال اور متحرک نظر آنی چاہئیں، کیونکہ صفائی ستھرائی صرف انتظامی ضرورت نہیں بلکہ عوامی خدمت کا اہم تقاضا ہے۔صوبائی وزیر نے ڈور ٹو ڈور ماحول دوست ویسٹ بیگز کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر تک بیگز کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہری قربانی کے بعد آلائشوں کو مناسب انداز میں محفوظ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہری سہولت میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اجتماعی قربانی کے مقامات، شاہراہوں، گلیوں، بازاروں اور دیگر اہم مقامات کو چونے، فینائل اور عرق گلاب سے دھویا جائے تاکہ صفائی کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار اور صحت بخش رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے عمل میں معیار، رفتار اور مؤثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ذیشان رفیق نے کہا کہ شہریوں اور وزیراعلیٰ پنجاب دونوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے متعلقہ اداروں کو غیر معمولی محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں سیکرٹری یونین کونسلز کو فعال کردار دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں علاقے تقسیم کرکے افسران اور عملے کو فیلڈ میں نکالا جائے تاکہ ہر جگہ یکساں اور مؤثر صفائی آپریشن یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لوکل گورنمنٹ کے افسران خود مانیٹرنگ کے عمل میں شریک ہوں اور فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ کسی بھی شکایت یا مسئلے کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشنز، ریلوے ٹریکس اور ملحقہ علاقوں کے لیے بھی ستھرا پنجاب کی مستقل ٹیمیں مامور کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی صفائی کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات نے فیصل آباد کے تاریخی چوک گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ بازاروں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں، تاجروں اور شہریوں میں ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کیے اور انہیں صفائی مہم میں بھرپور تعاون کی تلقین کی۔ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے اور شہری ستھرا پنجاب کے ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر معیاری صفائی خدمات فراہم کی جائیں گی اور فیصل آباد ڈویژن میں اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عید کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تمام ممکنہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں کنٹرول رومز فعال کر دیے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے صورتحال کی نگرانی کریں گے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عید سے قبل رات کے وقت خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ عید کے دنوں میں آلائشیں اٹھانے، ویسٹ کلیکشن، واشنگ اور جراثیم کش اسپرے کے مراحل مسلسل جاری رہیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فیصل آباد ڈویژن میں عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے ذریعے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پرنس رحیم آغا خان کی چترال آمد، گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے استقبال کیا
-
کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس ایک روز معطلی کے بعد بحال
-
کوئٹہ میں عید الاضحیٰ سپیشل ٹرین کے نہتے مسافروں کو ٹارگٹ کرنا بھارتی را اور موساد کی آلہ کار بی ایل اے کی بزدلانہ اور شرمناک کارروائی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
لاہور،شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا جعلی کسٹم اہلکار گرفتار
-
ڈرائیونگ لائسنس ریکارڈ اور ٹریفک فنڈز کے جامع آڈٹ کا فیصلہ
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
کوئٹہ دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
-
بعض اداروں کے سربراہان کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ کروڑ روپے تک ہونے کا انکشاف
-
لاہور ،محلے دار لڑکی کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
لاہور، شہریوں سے لوٹ مارکرنے والا جعلی کسٹم اہلکار گرفتار
-
لاہور میں مویشی لے جانے والی گاڑیوں کو خصوصی ریلیف
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.